مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ونزوئلا روانہ ہوگئے ہیں یہ اجلاس 13 سمتبر سے 18 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ اس سفر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی بھی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے جزیرے میر گریٹا میں 17 اور 18 ستمبر کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران کے صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے اور وہ اس اجلاس کے پہلے خطیب ہوں گے ایران اس وقت ناوبستہ تحریک کے رکن ممالک کا صدر ہے ایرانی صدر اس اجلاس میں صدارتی عہدہ ونزوئلا کے صدر کے حوالے کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ونزوئلا روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1866884
آپ کا تبصرہ